بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کورونا کی دو خوراکیں لگوانے پاکستانیوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت

کورونا ویکسین کی 2 خوراک لگوانے والے پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والوں کو یورپی ممالک میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

حتمی اعلان کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہری جن کے پاس کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے کا سرٹیفکیٹ ہوگا وہ یورپی یونین کے ممالک میں بلا روک ٹوک داخل ہوسکیں گے اور انہیں کوویڈ 19 کے ٹیسٹ یا 14 دن کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک انفرادی طور پر بھی اس حوالے سے فیصلہ لے سکتے ہیں کہ مسافروں کو ویکسین کے بعد داخل ہونے دیا جائے یا پھر انہیں کوویڈ ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط پوری کرنی ہوگی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے یورپی یونین کے بیشتر ملکوں میں زندگی نارمل ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button