بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ ،سرفراز کی روانگی کا مسئلہ حل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی یو اے ای روانگی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو ابوظبی پہنچانے کا انتظام مکمل کرلیا۔پی ایس ایل 6 کے کھلاڑیوں کی یو اے ای روانگی کے معاملے پر پی سی بی حکام نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد آج رات کراچی سے براستہ بحرین روانہ ہورہے ہیں۔

پی سی بی حکام کے مطابق سرفراز احمد ، زید عالم اور ذیشان اشرف کل صبح ابوظبی پہنچیں گے۔اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ سرفراز احمد پی ایس ایل 6 میں شرکت کیلیے آج بھی یواے ای روانہ نہیں ہوسکیں گے۔اطلاعات تھیں کہ سرفراز احمد فلائٹ دستیاب نہ ہونے پر یواے ای روانگی کے لیے مزید ایک دن انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button