بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینٹری ورکرز کی 966 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینٹری ورکرز کی 966 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا حکم دیدیا ۔ پیر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی پیش ہوئے ،سیکرٹری داخلہ نے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن رولز منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجے گئے ہیں، سینیٹری کے کام میں تعطل سے بچنے کیلئے ڈائریکٹریٹ چھ ماہ کیلئے سی ڈی اے کو دیا گیا۔

تحریری جواب میں کہاگیاکہ وفاقی کابینہ نے سینیٹیشن ڈائریکٹریٹ چھ ماہ کیلئے سی ڈی اے کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ سی ڈی اے حکام خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی کارروائی شروع کرینگے۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے درخواست گزار سے ملاقات کر کے انکے تحفظات دور کریں۔ عدالت نے کہاکہ سی ڈی اے دو ہفتوں میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی کارروائی مکمل کرے، اقلیتی رہنما جے سالک نے سینیٹری ورکرز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button