بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 44 کروڑ روپے حکومت کو واپس کردیے

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 44 کروڑ روپے حکومت کو واپس کردیے، یہ رقم گزشتہ مالی سال میں ملنے والی مکمل رقم اسپورٹس پر خرچ نہ ہوسکی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس بی نے گزشتہ برس بھی بجٹ کی مکمل رقم خرچ نہیں کی۔ذرائع نے کہا کہ کئی فیڈریشن مکمل گرانٹس سے محروم رہی ہیں۔ادھر پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے بین الصوبائی رابطے کی وزیر فہمیدہ مرزا کو خط لکھا۔ اپنے خط میں پی بی ایس اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایونٹ نہ ہوسکے، اس لیے فنڈز نہیں جمع کرسکے۔اس میں کہا گیا کہ فنڈز نہ ہونے پر پلیئرز کو ماہانہ وظیفہ بھی ادا نہیں کرسکے، سال 2020 کی اسپیشل گرانٹس کو جاری کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button