بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل عمران سیف، ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی اور ائیر وائس مارشل زعیم افضل شامل ہیں۔

ائیر وائس مارشل عمران سیف نے جون 1990 میں پاک فضائیہ کی ائیر ڈیفینس برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے ائیر ڈیفینس اسکواڈرن اور آپریشنل ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ سیکٹر اور ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ائیر ڈیفینس) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں ڈپٹی کمانڈنٹ بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نےائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں JF-17 پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر (آپریشنز) کےطور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

Back to top button