بھارت کو ایک اور طوفانیاس سے شدید خطرات لاحق ہیں جو بدھ کو بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت اس وقت ایک اور طوفان کی زد میں ہے اور بدھ کو طوفان یاس بھارتی ساحل سے ٹکرائے گا. خلیج بنگال میں کم دبا کی وجہ سے طوفان یاس کے 25 مئی کی صبح تک خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے بھارتی ساحل کے قریب اٹھنے والا طوفان اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے اور یہ طوفان 26 مئی کی صبح تک مغربی بنگال اور شمالی اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا.
طوفان کے دوران یہ بھی خطرہ ہے کہ سمندر کی لہریں 20 فٹ تک اوپر اٹھیں گی جو بہت زیادہ نقصان کا باعث بن سکتی ہیں اسی لیے ماہی گیروں کو سمندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے. طوفان یاس کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان یاس کے اثرات پاکستان تک نہیں آئیں گے اور یہ طوفان کراچی کی سمندری ہوائیں معطل کرنے کا بھی باعث نہیں بنے گا دوسری جانب بھارتی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان سے متعلق مختلف مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے.