سندھ اور پنجاب سمیت تمام صوبوں کوان کے حصے کے مطابق پانی دیا جاتا ہے،ارسا

ہ سندھ کو کم پانی دینے سے متعلق کی جانے والی تمام باتیں غلط ہیں،چیئرمین ارسا

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین راؤ ارشاد علی خان کا کہنا ہے کہ سندھ کو کم پانی دینے سے متعلق کی جانے والی تمام باتیں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام صوبوں کو پانی فراہمی کا ریکارڈ موجود ہے، سندھ اور پنجاب سمیت تمام صوبوں کوان کے حصے کے مطابق پانی دیا جاتا ہے۔

چیئرمین ارسا نے کہا کہ ارسا دستیاب پانی میں سے کسی صوبے کا پانی گھٹا سکتا ہے نہ بڑھا سکتا ہے، سندھ کو اس کے شیئر کے مطابق 71ہزارکیوسک پانی دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو 96ہزار کیوسک پانی دیا جا رہا ہے، پانی کی کمی سندھ اور پنجاب پربرابر تقسیم ہوتی ہے۔

راؤ ارشاد علی خان نے کہا کہ صوبوں میں پانی تقسیم کا حصہ ہر 10دن کے بعد بدل جاتا ہے۔

Exit mobile version