شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی و زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں شوال کے چاند سے متعلق شہادتیں اکھٹی کی جائیں گی اور پھر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔