کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا تبادلہ کردیا گیا

غلام نبی میمن کی جگہ عمران یعقوب کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا تبادلہ کردیا گیا۔غلام نبی میمن کی جگہ عمران یعقوب کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) پولیس کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

عمران یعقوب

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔عمران یعقوب منہاس نے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم کراچی سے حاصل کی اور انہوں نے 1991 میں 19ویں کامن کورس میں سول سروس جوائن کی۔

عمران یعقوب منہاس کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان سے ہے جبکہ انہوں نے پولیس فورس میں ملازمت کا آغاز پنجاب سے کیا، پھر وہ کچھ سال سندھ اور پھر بلوچستان میں تعینات رہے۔

وہ ٹاؤن پولیس افسر کلفٹن، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ پولیس تعینات رہ چکے ہیں۔عمران یعقوب منہاس کی شہرت ایک قابل اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر کی ہے۔

Exit mobile version