مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ4ہزار 100روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت11ڈالر کے اضافے سے1781ڈالر ہوگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 4100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے89ہزار249روپے ہوگئی جب کہ چاندی فی تولہ قیمت 1360روپے مستحکم رہی۔