ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کرگئے

اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال اپنی اہلیہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد ہوا

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق قاری عبدالحفیظ طویل عرصے سے علیل تھے اور فیصل آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال اپنی اہلیہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ قاری عبدالحفیظ کا اپنی اہلیہ کی تدفین کے چند گھنٹے بعد ہی انتقال ہوا ہے۔سینیٹر ساجد میر، حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر اور دیگر نے قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Exit mobile version