سندھ کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس

سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکریٹریز اپناضروری اسٹاف دفاتر میں بلائیں گے۔وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں سندھ کی کورونا وائرس سے متعلق صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں آئی سی یو بیڈ کے ساتھ وینٹی لیٹرز کی تعداد664 ہے، سندھ میں 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ میں 453 بیڈ وینٹی لیٹرز کے ساتھ خالی ہیں، اوجھا ، ٹراما سینٹر اور گمبٹ اسپتال کے اپنے آکسیجن پلانٹ ہیں۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری،فائیو کور اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے، آئی جی پولیس اور دیگرافسران کی بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Exit mobile version