تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔
تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے مدہیویوی نے 16 رنز اسکور کیے۔ رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے دانش عزیز نے 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر اور ارشد اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے ارشد اقبال کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی گئی۔