سب سے کم اننگز میں 2ہزار رنز، بابر اعظم کوہلی کے ریکارڈ سے 84رنز دور

پاکستانی کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز رفتاری سے 2000 رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بابراعظم نے اب تک 48 اننگز میں 1916 رنز بنائے ہیں جو ٹی 20 کرکٹ میں 48 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز ہیں۔
ویرات کوہلی نے اتنی ہی اننگز کھیل کر 1852 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 48 اننگز میں 1635، ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے اتنی اننگز میں 1537اور سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے 48 اننگز میں 1465 رنز سکور کیے تھے ۔

ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 2000 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کررکھا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 56 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔ بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لئے اگلی 7 اننگز میں صرف 84 درکار ہیں۔

Exit mobile version