جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور جانے من ملان نے پاور پلے کے 6 اوورز میں 65 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد حسنین، شرجیل خان اور عثمان قادر کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ فخر زمان، حارث رؤف اور آصف علی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ گزشتہ میچ میں باؤلنگ کی ناکامی کے باوجود لیگ سپنر عثمان قادر کی جگہ ایک باؤلر کم کرکے آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، پیٹ وین بلجون، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔