ٹوکیو اولمپکس شروع ہونے میں 100 دن باقی ہےجبکہ ایونٹ کے میسکوٹ کی رونمائی کردی گئی ۔ٹوکیو اولمپکس آرگنائزرز نے کویڈ 19 کی وجہ سے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ میسکوٹ کی رونمائی کی گئی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عوام کو اس تقریب میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔
اس موقع پر ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوائیک کا کہنا تھا کہ تقریب سمیت اولمپکس کو کامیاب بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کویڈ ایک آزمائش ہے لیکن کوشش کررہے ہیں ایسی صورت کے باوجود ان کھیلوں کو یادگار بنائیں ۔
جاپاں نے آٹھ سال قبل ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی حاصل کی تھی جبکہ ایونٹ گزشتہ سال ہونا تھا لیکن کوویڈ 19 کیسز کی وجہ سے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا اب ان گیمز آغاز 23 جولائی سے ہوگا