اسلام آباد ہائیکورٹ،16 مئی تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق معمول کے تمام کیسز مؤخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی ہے جس کے باعث 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ 16 مئی تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی جس میں ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہوگی جب کہ اہم مقدمات چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی منظوری سےسماعت کے لیے مقررکیے جائیں گے۔

Exit mobile version