پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشیاکپ 2022 تک ملتوی گیا ہے جس کے بعد رواں سال شائقین پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے۔
پی سی بی نے کچھ دیرقبل اعلامیہ میں ایشیا کپ کے التوا کااعلان کیا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایشیاکپ گذشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔