برقی موٹروں اوربرقی میٹرز کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران کمی کارحجان

برقی موٹروں اوربرقی میٹرز کی پیداوارمیں رواں مالی سال کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برقی موٹروں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر59.64 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر34.90 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اسی طرح برقی میٹروں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر7.49 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر6.62 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

جولائی سے جنوری 2021 تک کی مدت میں ملک میں 17,794 یونٹس برقی موٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 27,333 یونٹس برقی موٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، جنوری 2021 میں ملک میں 1,908 یونٹس برقی موٹرز کی پیداوارہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 664,706 یونٹس برقی میٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 711,853 یونٹس برقی میٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، جنوری 2021 میں ملک میں 69,000 یونٹس برقی میٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے۔

Exit mobile version