جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

شکار پور میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مخالف گروپوں میں مسلح تصادم کا واقع شکار پور میں کچے کے علاقے رستم میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے جسے روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version