کورونا وائرس کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں داخل ہونےکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ وہ چند روز میں گھر واپس آ جائیں گے۔2013 میں دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے 47 سالہ کرکٹر نے اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر نے گھر میں آئسولیشن اختیار کی تھی۔