لاہور:پاکستان کے دورہ زمبابوے کے دوران کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ 21اپریل، دوسرا 23 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 اپریل تا 3 مئی تک کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 تا 11 اپریل تک کھیلا جائیگا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تمام میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائینگے، پاکستانی وقت کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ دوپہر دو بجے جبکہ ٹیسٹ میچ دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔