پہلاٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ہیملٹن :ہیملٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 66 رنز سے ہرا دیا۔ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی لیکن پھر ڈیون کانوے اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کی۔

گپٹل 35رنز بنا کر گئے تو ان کے بعد ول ینگ بیٹنگ کیلئے آئے اور 30 گیندوں پر 53 رنز جڑ دیئے۔دوسرے اینڈ سے ڈیون کانوے رنز بناتے رہے اور اسکور کو 3 وکٹ پر 210 رنز تک پہنچا دیا ،ڈیون کانوے 52 گیندوں پر 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

جواب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی محمد نعیم 27، عاطف حسین 45 سیف الدین 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ہدف کے تعاقب میں پوری بنگلا دیشی ٹیم 144 رنز بنا سکی ، ایش سودھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا ۔

Exit mobile version