پاکستان اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا رجحان برقرار، کے ایس ای100انڈیکس 32800پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا ،اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے32800پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب روپے کے قریب جا پہنچا ،مارکیٹ میں48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ،کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر پڑھنے والے منفی اثرات کے ازالے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے پاکستان کو ہنگامی بنیاوں پرریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت 1.39ارب ڈالر کی فراہمی اور لاک ڈائون میں نرمی کے امکانات کے پیش نظر ایکویٹی مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے جمعرات کو سیمنٹ ،پیٹرولیم اورآئل اینڈ گیس سیکٹرز میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرا ت کو کے ایس ای100انڈیکس میں386.60پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 32464.23پوائنٹس سے بڑھ کر 32850.83پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 198.43پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14424.47پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 22886.89پوائنٹس سے بڑھ کر 23211.98پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں86ارب73کروڑ67ہزار248روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب5ارب 79کروڑ39لاکھ 9ہزار437روپے سے بڑھ کر 61کھرب92ارب 52کروڑ39لاکھ 76ہزار685روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 20کروڑ43لاکھ 62ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 10ارب روپے مالیت کے 23کروڑ98لاکھ 73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ151میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف2کروڑ56لاکھ ،حیسکو ل پیٹرول 2کروڑ25لاکھ ،فوجی سیمنٹ 1کروڑ22لاکھ ،ڈی جی کے سیمنٹ 1کروڑ4لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 88لاکھ74ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔کاروباری حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت527.25روپے کے اضافہ سے 7557.25روپے ہو گئی اسی طرح 64.13روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1080.78روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 46.75روپے کی کمی سے 1402روپے اور اوٹسکا پاک کے حصص کی قیمت 23روپے کی کمی سے 320روپے پر آ گئی۔

Exit mobile version