بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں 10 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی۔ دس رکنی ایڈوائزری کمیٹی وزیر مملکت شزا فاطمہ کی سربراہی میں کام کرے گی، جس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی نامور شخصیات شامل ہیں۔

کمیٹی آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے ایریاز کی نشاندہی کرے گی اور شعبے میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کا حل پیش کرے گی۔کمیٹی آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔

مزید پڑھیے  آصف زرداری نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ، ریاست بچانے کیلئے ملکر کر کردار ادا کرنے پر اتفاق
Back to top button