بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ،کوہاٹ ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر  مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیےگئے۔

اس کے علاوہ مظفرآبادشہر میں بھی  زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا،جس کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی اور  مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیے  دعا ہے کہ نیب کے عقوبت خانے میں کبھی کوئی نہ جائے، وزیراعظم
Back to top button