بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

فخر زمان نے کرکٹ کی تاریخ کا 50 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رنز کی اننگز کے باوجود فخر زمان پاکستان ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکے لیکن ون ڈے کرکٹ کی 50 سالہ تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑے انگز کھیلنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا جنہوں نے 2011ء میں بنگلہ دیش کیخلاف میرپور میں 185 رنز کی اننگز کھیلی تھکی۔سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 2005ء میں سری لنکا کے خلاف ناٹ آئوٹ 183 رنز بنائے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 2012ء میں پاکستان کے خلاف 183 رنز سکور کیے تھے۔ اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 150 رنز سے زائد کی اننگز نہیں کھیلی۔

مزید پڑھیے  قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں رد و بدل کا امکان
Back to top button