بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فوج بھی ہماری، ملک بھی ہمارا، کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ‏پی ٹی آئی بلے کے علاوہ دوسرے انتخابی نشان پر بھی الیکشن لڑ سکتی ہے۔اسلام آبادمیں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا کہ تحریک انصاف اینٹی اسٹیبلشمنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے، ملک بھی ہمارا ہے، ہمارا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا کسی ادارے کے سربراہ سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے یا سربراہ کے خلاف کوئی ایسا بیان نہیں دیا گیا کہ ہمارا جھگڑا ہو۔

مزید پڑھیے  لاہور ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا
Back to top button