بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہم 28 مئی والے ہیں، 9 والے نہیں، الیکشن کیلئے تیار ہیں، نواز شریف کی دبئی میں گفتگو

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ 4 برس بعد پاکستان جانے پر خوشی ہے، الیکشن کے لیے بالکل تیار ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بہت اچھا ہوتا اگر 2017 کے مقابلے میں آج حالات بہتر ہوتے، دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کی بجائے پیچھے چلا گیا، ہمیں اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہونا ہے، کوئی ہمیں اٹھا کر کھڑا نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان یاد کرکے تکلیف ہوتی ہے جو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا، بجلی وافر تھی، روپیہ مستحکم تھا، لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، روٹی سستی تھی، علاج کی سہولتیں میسر تھیں، کیا آج وہ پاکستان نظر آتا ہے؟

نواز شریف نے سوال کیا کہ ہم یہاں تک کیوں پہنچے؟ یہ نوبت کیوں آئی؟ ہمارا شمار تو آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ 4 برس بعد پاکستان جانے پر خوشی ہے، الیکشن کے لیے بالکل تیار ہیں، انتخابات کے انعقاد کا بہتر فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے، اس طرح کے فیصلوں کے لیے مجاز ادارہ الیکشن کمیشن ہی ہے، انتخابات کے لیے میری ، ترجیح وہی ہے، جو الیکشن کمیشن اعلان کرے گا۔ ایک صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ آپ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے کیا کہیں گے تو سابق وزیراعظم نے انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ہیں،

مزید پڑھیے  یاسین ملک کی حالت بگڑنے لگی،مشعال ملک کا بھارتی وزیراعظم کے نام خط ناظم الامور کے حوالے
Back to top button