بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انٰصاف کا جلسہ اب اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہوگا

پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا، اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 75 ویں یوم آزاد کا جشن لاہور میں منایا جائے گا، 13 اگست کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کیا جائے گا۔ جلسہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔

مزید پڑھیے  دہشتگردوں کا حملہ، 4 ایف سی جوانوں سمیت 6 افراد جاں بحق
Back to top button