بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری

وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل، سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان اور سی ای او سی پی اے خرم نیازی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی تنظیم کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور ڈومیسٹک اوراسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری بھی دی۔

وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپیئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

وزیراعظم نے اسکول کرکٹ کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کی اور سینٹرل پنجاب ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں 870 اسکولوں اور 231کالجزکے گراؤنڈزکوبہتر بنایا گیا ہے، نوجوانوں کیلئے صوبے اسپورٹس کی سہولتیں فراہم کریں۔

مزید پڑھیے  نائلہ کیانی پاکستان میں موجود تمام 8ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
Back to top button