بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دےدی، پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری کریں گے اور ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا، انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر اسپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

مزید پڑھیے  تمام چیلنجز کے باوجود آج پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں،آرمی چیف
Back to top button