بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی کا 8واں اجلاس آج طلب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا 8واں اجلاس آج طلب کرلیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گی، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزید پڑھیے  میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد
Back to top button