بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنرز صائم ایوب اور بابر اعظم نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا اور بابر نے ٹیم کو 55 رنز کا آغاز فراہم کیا۔صائم نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 32 رنز بنائے لیکن اسی اسکور پر ان کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے محمد رضوان آئے اور دونوں مل کر اسکور کو 84 تک پہنچایا ہی تھا کہ بابر اعظم اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔سنچری مکمل ہوتے ہی قومی ٹیم کو یکے بعد دیگرے دو نقصان ہوئے، پہلے 23 رنز بنانے والے رضوان ریٹائرڈ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ ایک رن کے اضافے سے عثمان خان بھی چار رنز بنانے کے بعد پویلین سدھار گئے۔104 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد شاداب خان کا ساتھ دینے عرفان خان نیازی آئے اور دونوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 62 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

شاداب خان نے 20 گیندو٘ پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 41 جبکہ عرفان نے 20 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے دو شکار کیے جبکہ جیکب ڈفی اور مائیکل بریسویل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز ٹم رابنسن اور ٹم سیفرٹ نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد عباس آفریدی نے سیفرٹ کی 21 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

مزید پڑھیے  پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 وکٹوں سے فاتح

ٹم رابنسن بھی اس کے بعد زیادہ دیر کریز پر رک نہ پائے اور نسیم شاہ نے ان کی 28 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو شکست سے کر 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

Back to top button