بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

رمضان المبارک کا آخری عشرہ، 50 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ ادائیگی کیلئے پہنچ گئے

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھےگی۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنےکا امکان ہے جس کیلئے افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

مزید پڑھیے  جنوبی کوریا، بھگدڑ مچنے سے151 افراد ہلاک
Back to top button