بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق جج مظاہر علی نقوی کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری

وزارت قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری نیوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر آئین پاکستان کے آرٹیکل 209(6) اور 48(1) کے ساتھ ساتھ رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 5(بی) کے تحت صدر مملکت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جس کا اطلاق 10 جنوری 2024 سے ہو گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے ریفرنس بھیجے جانے اور اس کا جواب دیے جانے کے بعد ایک طویل کارروائی کے بعد سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں کہا تھا ’میرے لیے ان حالات میں بطور جج کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے‘ لیکن ان کے مستعفی ہونے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان کو بل گیٹس کا ٹیلی فون
Back to top button