بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج ہوگا

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج صبح ہوگا، گزشتہ روز (24 فروری کو) 168 نومنتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھالیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا۔سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی ہفتے کے روز وصول کیے گئے۔

جانچ پڑتال کے بعد درست امیدواروں کی حتمی فہرست اسمبلی کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دی جائے گی۔سلاٹس کے لیے ووٹنگ اتوار کی صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ایوان میں اکثریت رکھنے والی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سید اویس شاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی اور نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب اگلہ مرحلہ ہوگا جس کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے جس کے تحت مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک احمد خان اسپیکر اور ظہیر اقبال ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں،حامد میر کا دعویٰ
Back to top button