بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور نو، کراچی اٹھارہ، پشاور پانچ، کوئٹہ اور مری منفی دو، گلگت منفی ایک اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

تاہم جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک موسم متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی آٹھ، شوپیاں اور بارہمولہ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  600 ارب روپے کے کسان پیکج اور کاشتکاروں کو1800ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان
Back to top button