بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹادیے ہیں

بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف ملے گا

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 504 کیسز نمٹادیے ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے 15 جنوری 2024  سے 19 جنوری 2024  کے دوران 504 مقدمات(سی ایم اے ایز کے علاوہ) نمٹا دیئے ہیں جبکہ 15 جنوری 2024 (پیر) سے 20 جنوری 2024 (ہفتہ) کے دوران 335 نئے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کے معزز جج صاحبان مقدمات کو جلد نمٹانے اوربیک لاگ کو کم کرنے کیلئے مقدمات کی سماعت کرتے رہے تاکہ بیک لاگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے  2018 کے انتخابات میں شہباز شریف کو شکست دینے والے محمد خان لغاری بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے
Back to top button