بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلے کے نشان کی واپسی کا فیصلہ، اکبر ایس بابر نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’ہمیں پشاورہائی کورٹ کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نشاندہی کے باوجود پشاور ہائی کورٹ نے ہمیں نوٹس نہیں دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پشاورہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا، کاش میں پی ٹی آئی کی طرح لاڈلہ ہوتا تو ہر عدالت میں گھس جاتا‘۔

مزید پڑھیے  فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا رانا ثنا اللہ کے گھر پتھرائو، کراچی میں پولیس وین نذر آتش
Back to top button