بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

باجوڑ بم دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی

باجوڑ میں ہوئے بم دھماکے میں زخمی اہلکار پشاور اسپتال میں دم توڑ گیا، شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔باجوڑ میں پولیس وین پر بم دھماکے میں 28 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش کے مقام پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیر کی صبح بم دھماکا ہوا۔پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق ہونے و الے اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔

مزید پڑھیے  میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب
Back to top button