بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگلے 15 سے 20 دنوں میں لاہور بالکل صاف ستھرا نظر آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، ہسپتالوں کی بری حالت کو بہتر کرنے جارہے ہیں، سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے، سروسز ہسپتال میں اس وقت ایک ہزار مزدور کام کررہے ہیں جنہیں 1500 تک  لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میو ہسپتال کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں ، میو ہسپتال میں اب پنجاب کا سب سے بڑا ٹراما سنٹر بنا رہےہیں ، ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال بنایا گیا ہے، پی آئی سی میں لیب کولیکشن بنانے کی ہدایت کردی ہے، ڈینٹل ہسپتال کاکام 2007 سے جاری تھا جسے 15 جنوری کو مکمل کرنے جارہے ہیں۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، بہت سی جگہوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، منصوبوں کی تکمیل میں اپنی ہمت اور سکت سے زیادہ کام لیا۔

مزید پڑھیے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پشاور خود کش حملے کی مذمت
Back to top button