بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی سترہ، کوئٹہ منفی ایک، گلگت منفی تین، مری صفر اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سات، لیہہ منفی نو، پلوامہ صفر، اننت ناگ منفی ایک، شوپیاں منفی دو اور بارہمولہ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  پارک لین کیس، سابق چیئرمین سی ڈی اے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Back to top button