بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کراچی میں  ملیریا کے 16 نئے کیسز رپورٹ

کراچی کے ضلع ملیر  8 اور ضلع شرقی 3، ضلع جنوبی اور غربی سے 2، 2 اور ضلع کورنگی میں ایک کیس رپورٹ ہوا 

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر سے 8 اور ضلع شرقی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلع جنوبی اور غربی سے سے  2، 2 اور ضلع کورنگی سے ملیریا کا ایک کیس سامنے آیا۔

ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2248 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال سندھ میں ملیریا کے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس کے باعث 2 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے  مصنوعی میٹھے مشروبات پر ٹیکس 50 فیصد کرنے کا مطالبہ
Back to top button