بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان میں ہاکی کی کھوئی شان بحال کرینگے، وزیراعظم

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان میں ہاکی کی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں 67ویں نیشنل سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام آرمی ویلفیئر ٹرسٹ نے کیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم اپنے کارپوریٹ سیکٹر کو متحرک کریں گے اور مختلف حکومتی اقدامات شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی طرز پر ہاکی، علاقائی سطح پر ہاکی سپر لیگز کرائی جائیں۔

وزیراعظم نے قومی ٹی وی کو ہدایت کی کہ وہ ہاکی کے فروغ کے لیے ہمارے ہیروز کو شامل کرکے اقدامات کرے۔وزیر اعظم نے ہاکی کے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ جذبہ اور ولولہ برقرار رکھیں اور قومی کھیل کی شان کو بحال کرنے کے لیے ملک کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑیوں کی پیروی کریں۔

مزید پڑھیے  دوسری اننگز میں سنچری نہ ہونے کا افسوس ہے، عابد علی
Back to top button