بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس خدمت مراکز سمیت تھانہ کلچر میں تبدیلی ناگزیر ہے،محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس کے خدمت مراکز سمیت ہمیں تھانہ کلچر کو بھی تبدیل کرنا ہے۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیلئے نئی گاڑیاں اور یونیفارم دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، محسن نقوی نے نئی گاڑیوں کی چابیاں اور یونیفارم ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے حوالے کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو 313 گاڑیاں اور یونیفارم مل گئی ہیں، ہر جوان اور سینئر افسر کو دو یونیفارمز دی جائیں گی، پولیس کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پولیس کو ایکسل لوڈ چیک کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، پنجاب میں 750 تھانوں کی اپ گریڈیشن کا بھی پلان مرتب کیا ہے، ہمیں پولیس خدمت مراکز سمیت تھانہ کلچر میں بھی تبدیلی لانی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمن آباد تھانے میں انسانوں کا رہنا مشکل تھا، میں نے کہا ہے لاہور کے 10 تھانوں کی پرپوزل لیکر آئیں، سب سے پہلی ترجیح عام آدمی کو تھانے میں انصاف دینا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس سے درخواست ہے کہ عوام سے اچھا سلوک کریں، ہمیں عام آدمی کو ریلیف اور انصاف دینا ہے۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی خواتین رہنمائوں کی جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق آڈیو لیک
Back to top button