بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت پر پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور  پر صابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور  پر 2 میچز کی  پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہرمن پریت کور نے آئی سی سی کوڈ  آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارتی کپتان نے بنگلادیش کےخلاف سیریز میں خود کو آؤٹ قرار  دینے پر اعتراض اٹھایا تھا اور وکٹ پر بیٹ مارا تھا۔ہرمن پریت کور  نے پوسٹ میچ  انٹرویو میں امپائرنگ کو  تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت نےآئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کے لیول 2 کی خلاف ورزی کی، ہرمن پریت پر  50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کے بیانات و تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل
Back to top button