بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی دین متین کے لیے خدمات اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں، علامہ پروفیسر حفیظ احمد قادری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممتازعالم دین علامہ پروفیسر حفیظ احمد قادری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی دین متین کے لیے خدمات اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القران نورپور تھل کے زیر اہتمام جامع مسجد دربار بابا روشن شاہ میں منعقدہ سالانہ جلسہ بسلسلہ شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت علامہ ارشد نوید حیدری کی جبکہ نقابت کے فرائض جماعت اہل سنت کے مقامی راہنما صنم بھٹی نے بطریق سر انجام دیے ۔

اس موقع پر نامور نعت خواں حضرات نے سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا ،احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت بھی پیش کئے ۔ اخر پر ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی ۔

مزید پڑھیے  امن کمیٹی عاشورہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کے لیے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے، ڈپٹی کمشنر خوشاب
Back to top button