بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صوبائی محتسب آفس خوشاب میں وفاقی محکموں کیخلاف شکایات پر موقع ہی ریلیف

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس خوشاب میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور بیشتر شکایات کو موقع پر ہی ریلیف دے دیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی محکموں کے افسران رپورٹس لے کر موجود تھے۔جس پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے افسر ان کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کو وقت پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔اس روزمزید نئی شکایات بھی موصول ہوئیں۔جن کو کارروائی کے لئے رجسٹرڈ کرلیا گیا ۔

مزید پڑھیے  مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینار نور ہیں، جسٹس (ر) کاظم علی ملک
Back to top button