بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چوہدری پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو 5  لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکے  جمع کروانےکا حکم دیا ہے۔

بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ  ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے  نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔خیال رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے بعد منی لانڈرنگ کےکیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیے  یوم استحصال کشمیر، صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی پیغامات
Back to top button